اے پی این ایس کا عیدالاضحیٰ پر 11 اور 12 اگست کو اخبارات میں تعطیل کا اعلان
کراچی (پ ر) اے پی این ایس نے عیدالاضحیٰ پر اتوار 11 اگست اور پیر 12 اگست کو اخبارات میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی مشاورت سے کیا ہے۔ اے پی این ایس کے فیصلے کے مطابق 12 اگست پیر اور منگل 13 اگست کو اخبارات کی اشاعت نہیں ہو گی جبکہ بدھ 14 اگست کو اخبارات یوم آزادی ایڈیشن شائع کریں گے۔ شام کے اخبارات 11 اور 12 اگست کو شائع نہیں ہوں گے۔