سوئی نادرن اور سدرن نے گیس چوروں کے خلاف مہم تیز کردی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ( ایس ایس جی سی) نے ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔گیس چوری کی کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کو سالانہ 45 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے اور دونوں کمپنیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا بوجھ ادا کرنے والے صارفین پر پڑتاہے۔ گیس چوری کی روک تھام کے لئے مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس سے اس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی اور صارفین کو بھی سہولت میسر آئے گی۔