عید اور جشن آزادی ایک ساتھ منایا جائے گا
شیخوپورہ(آئی این پی) ملک بھر میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عید اور جشن آزادی کا دن ایک ساتھ منایا جائے گا 12 اگست کو عیدالاضحی جبکہ 14 اگست عید کے تیسرے روز منائی جائے گی جہاں پاکستانی عوام عید کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور بھی خرید رہی ہے وہاں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں ۔