عازمین حج کے لیے سعودی محکمہ صحت نے 16 لیبارٹریز قائم کر دیں
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔ اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔