• news

شمالی کوریا کے فائر کئے گئے میزائل روایتی بیلسٹک نہیں تھے ، جاپان

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کئے گئے دو میزائلوں کے راستے کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے راستے کا انداز روایتی بیلسٹک میزائلوں سے مختلف تھا۔شمالی کوریا نے کہا کہ اس کے قائد کِم جونگ ان نے ایک نئی قسم کا مختصر فاصلے کا ہتھیار فائر کیے جانے کا مشاہدہ کیا۔ دفاعی عہدیداروں نے تسلیم کیا ہے کہ مذکورہ قسم کے میزائل جاپان تک پہنچ سکتے ہیں اور ان کو راستے میں مار گرانا مشکل ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن