• news

سوشل میڈیا پر لڑکیوں سے نازیبا گفتگو:امام الحق نے معافی مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے ساتھ نازیبا گفتگو اور تصاویر کے معاملہ پر پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے مجھے معاف کر دیا جائے مستقبل میں ایسی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ جی ایم پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ امام الحق سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ ایسی حرکتوں سے باز رہیں جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو یہ نوجوان کھلاڑی کا ذاتی ایشو ہے لیکن چونکہ وہ بورڈ کے ضابطہ اخلاق میں شامل ہیں جس کی وجہ سے ان پر واضح کر دیا ہے کہ بورڈ کسی بھی کھلاڑی کے ایسے کسی منفی فعل کو سپورٹ نہیں کرئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن