بھارتی آرمی افسر کی مقبوضہ کشمیر میں پوسٹنگ کے خوف سے خودکشی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی افسر کی نعش معمہ بن گئی۔ مقامی انتظامیہ تاحال یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا اس افسر نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہلی کے ریلوے ٹریک سے گزشتہ صبح ایک لاش ملی جس کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کے نام سے ہوئی ہے، تاحال موت کا سبب سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موت کے گھاٹ اترنے والا یہ افسر بھارتی آرمی میڈیکل کور کا ملازم تھا اور دہلی کا رہنے والا تھا۔ یہ بھی تبایا جا را ہے کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کمشیر کے علاقے پلواما میں کر دی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔