• news

جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عظمت سعید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔پاکستان کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ روس کے سرکاری دورے پر چلے گئے ، جہاں وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن