• news

جنرل زبیر کی ملاقات، پاکستان کیساتھ سٹرٹیجک تعاون بڑھائیں گے: ممبر چینی کمیونسٹ پارٹی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزیدبہتر بنانے کا خواہشمند ہے،تاکہ چین پاکستان معاشی راہداری منصوبے کو محفوظ بنایاجاسکے۔چینی خبررساں ادارے سِنہوا کے مطابق ان خیالات کا اظہار چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی سنٹرل کمیٹی کے ایک ممبر اورسیاسی وقانونی امور کے سربراہ گوشنگ کن نے پاکستان کے چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سے بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دلچسپی کے باہمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔گوشنگ کن نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے اورکستانی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات ،سٹریٹیجک تعاون میں مزید وسعت لائی جائے گی تاکہ دوستی اور شراکت داری کومزید بہتر کیاجائے۔ اس موقع پر جنرل لیفٹیننٹ زبیر محمود حیات کا کہنا تھا پاکستانی فوج پاکستان میں موجود چینی اہلکاروں اور اداروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن