• news

قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت ہدف، انڈر 19 بہترین پلیٹ فارم ہے: نسیم شاہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انڈر 16 میں لاہور ریجن کی نمائندگی سے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور قومی انڈر 16 ٹیم میں منتخب ہوگئے۔ دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف قومی انڈر 16 کی نمائندگی کا موقع ملا تو کل 3 میچوں میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نسیم شاہ نے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں یوتھ ایشیاء کپ کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔پریمئر ٹورنامنٹ ، قائداعظم ٹرافی میں کھیلنے سے قبل دباؤ کا شکار تھا مگر دوسرے میچ میں پی ٹی وی کیخلاف 7 وکٹیں حاصل کرنا یادگار لمحہ تھا۔ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ میں ڈیبیو نہیں کرسکا۔ انجری کے باعث پی ایس ایل، ایمرجنگ ایشیاء کپ اور پاکستان کپ میں عدم شرکت کا دکھ مجھے ساری عمر رہے گا۔ ٹیپ بال کرکٹ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے نسیم شاہ نے صرف اپنے شوق کی خاطر لاہور میں سکونت اختیار کی۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا اصل ہدف تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے جس کے لیے انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ دورہ جنوبی افریقہ سے قبل کپتان روحیل نذیر نے مجھے اعتماد دیا۔ اس سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کرکے میں سیریز کا دوسرا بہترین بولر بنا۔ اب ایشیاء کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تیاری کررہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ ایونٹ کا بہترین بولر بن کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکوں۔نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ میرے آئیڈل بولر شین بانڈ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن