فریال تالپور کی جسمانی ریمانڈ کی تاریخ بڑھانے کیلئے متفرق درخواست
اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جسمانی ریمانڈ کی تاریخ بڑھانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جمعرات کو درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کی تاریخ کو بڑھایا جائے۔ د رخواست میں کہاگیاکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 5 اگست سے شروع ہو رہا ہے جوکہ اٰگے تک جاری رہے گا۔