• news

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ مارا گیا، امریکی حکام کا دعویٰ

واشنگٹن ( نوائے وقت رپورٹ) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس حمزہ بن لادن کی موت کی اطلاع ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے 30 سالہ حمزہ بن لادن کی موت سے متعلق تفصیل نہیں آئی۔ حمزہ نے اپنے والد کی ہلاکت کے بعد امریکہ سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن