شریف گروپ کی ملکیت، چنیوٹ پاور لمیٹڈ کی ریٹنگ ختم کردی گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ریگولیشن 2016 کے تحت چنیوٹ پاور لمیٹڈ کی سیمی انیول بیسز پر ریٹنگ فوری طور پر ختم کردی۔ یہ ریٹن مطلوبہ معلومات کی عدم فراہمی پر ختم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری 2019 میں چنیوٹ پاور لمیٹڈ کی ریٹنگ لانگ ٹرم کیلئے اے پلس اور شارٹ ٹرم کے لئے اے ون تھی۔ چنیوٹ پاور لمیٹڈ اگست 2014 میں قائم ہوئی یہ رینیو ایبل انرجی انڈی پینڈنٹ ہے اور بیگاس (گنے کے پھوک) سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ رمضان شوگر ملز سے متصل چنیوٹ پاور کے چیئرمین اور سی ای او سلیمان شہباز شریف ہیں ان کے کمپنی میں 94 فیصد حصص ہیں۔ چنیوٹ پاور شریف گروپ کا ایک حصہ ہے۔