آمدن سے زائد اثاثے: خودشیدشاہ، سردار مہتاب عباسی کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری
اسلام آباد (نا مہ نگار) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید، سابق گور نر خیبر پی کے اور (ن)لیگی رہنما سردار مہتاب خان عباسی سمیت نو شخصیات کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ سابق وزیر سید تنویر الحسن گیلانی سمیت عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق متعدد انکوائریز بند کر دیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید اکرام اللہ شاہ سابق ایکسئن آپریشنز ٹیسکو فاٹا سرکل پشاور کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزم پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حیات آباد میں مختلف سٹیل ملوں کو بجلی کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 49.07 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، سردار مہتاب احمد خان عباسی کے علاوہ خالد شیر دل، سابق سیکرٹریز انڈسٹریز پنجاب اور دیگر ، محمد اقبال خان، ایس ڈی ایف اوفاریسٹ سب ڈویژن مینگورہ، سوات اور دیگر، محکمہ اوقاف خیبر پختونخواہ کے اہلکاران و افسران اور دیگر، محکمہ تعلیم کوئٹہ کی انتظامیہ اوردیگر، پرووینشل ہائی ویز ڈویلپمنٹ ڈویژن خیر پور کے اہلکاران و افسران، منور نذیر عباسی سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرسکھر الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی اور دیگر، پبلک ہیلتھ ڈویژن پنجاب اور پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کیخلاف انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 4 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔ جن میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی انتظامیہ ، پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سرکاری عہدیداران، ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران و اہلکاران اور دیگر ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبرپی کے کے اہلکاروں اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری شامل ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے شعبہ مالیات خیبر پی کے کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری سپیشل آڈٹ کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پی کے، پروفیسر ڈاکٹر محمد نور وزیر پرنسپل خیبر میڈیکل کالج حیات آباد پشاور اور دیگرکے خلاف انکوئری متعلقہ یونیورسٹی، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے اہلکاران و افسران اور دیگر، فاروق بازئی، وائس چانسلر، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور دیگرکے خلاف انکوائری ہائیر ایجوکیشن کمیشن ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/ اہلکاران کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پی کے، ڈاکٹر اللہ دتہ رضا چوہدری کے خلاف انکوئری سپیشل آڈٹ کیلئے جی سی یونیورسٹی لاہور ، کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی انتظامیہ افسران و اہلکاران اور دیگر اورکیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کی انتظامیہ افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائریاں محکمہ بلدیات پنجاب، ڈاکٹر راشدباجوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسراین آر سی پی ڈیرہ غازی خان، اصغر علی جواد، جنرل منیجر آپریشنز اور دیگر کے خلاف انکوائری سٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سید تنویر الحسن گیلانی، سابق وفاقی وزیر اور صدر انجمن اسلامیہ اور دیگر، افتخار گیلانی، رکن قومی اسمبلی ، اکبر شاہ رشیدی، چیف انجینئر فارن ایڈز ورکس اور سروس ڈپارٹمنٹ حیات آباد اور دیگر، ڈاکٹر شاہد محبوب سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور دیگر، چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی بہاولپور، سیکرٹری ریلوے پنجاب ٹریک لاہور اور دیگر، افضل بھٹی کمشنر اور سیز پاکستانیزکمیشن پنجاب اور دیگر، ملتان اور سکھر میںآئی این جی او، این جی اوز ایس ڈی پی آئی، فافن، فائو ، رورل سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور دیگر ، فضل شیخ ڈائریکٹر فنانس کویسٹ اور دیگر کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔