• news

پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا۔پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا بڑا مقابلہ تین اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں ہوگا۔ مقابلے زلمی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے سیرے فائٹ نائٹس کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے۔پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل زلمی پورے پاکستان میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیفروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش ہیں اور کہا کہ اس ایونٹ سے مکس مارشل آرٹ کے کھیل کو پاکستان میں فروغ حاصل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن