• news

کنٹرول لائن فائرنگ،نیلم جہلم پراجیکٹ میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کو واپس بلا لیا گیا

مظفر آباد(اے این این )کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں نیلم جہلم پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو واپس بلا لیا گیا ہے ۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی حکام نے نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ میں کام کرنے والے 50سے زائد چینی باشندوں کو واپس بلا لیا ہے ۔یہ فیصلہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں 3افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد کیا گیا ہے ۔آزاد کشمیر کے ایک مقامی انتظامی آفیسر بدر منیر نے تصدیق کی ہے کہ نیلم اور جہلم دریاؤں پر زیر تعمیر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ایک اور آفیسر راجہ شاہد محمود نے بتایا کہ یہ فیصلہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے جانی نقصان کے بعد کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن