• news

65 ووٹ والے ہار، 36 والے جیت گئے، مریم نواز چیئرمین سینٹ کیخلاف دوبارہ عدم اعتماد لانے کی تجویز

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین سینٹ کیخلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے، جمہوریت ہاری نہیں، مقابلہ کر رہی ہے، یاد رکھیں جمہوریت نہتی ہوتی ہے۔ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے، چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں 65ووٹ والے ہار گئے ہیں جبکہ 36ووٹ والے جیت گئے ہیں، پاکستانیو! اب سمجھ آ گیا ہو گا کہ 2018 کا قومی الیکشن؟۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے، جمہوریت ہاری نہیں، مقابلہ کر رہی ہے۔ یاد رکھیں جمہوریت نہتی ہوتی ہے۔ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔م ریم نواز نے تجویز دی کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں 65ووٹ والے ہار گئے ہیں جبکہ 36ووٹ والے جیت گئے ہیں، پاکستانیو! اب سمجھ آ گیا ہو گا کہ 2018 کا قومی الیکشن؟۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے خفیہ بیلٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

ای پیپر-دی نیشن