رانا ثناء کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جیل حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی عدالت نے 15 کلو ہیروئین کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر جیل حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پہلی رپورٹ کے مبہم ہونے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ عدالت نے میڈیکل کرانے کی درخواست پر جیل حکام سے 9 اگست کے لیے جواب طلب کیا ہے۔ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ احد چیمہ کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔