الیکشن کمشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے 5، جے یو آئی(ف)نے 3 نشستیں حاصل کیں، اے این پی، جماعت اسلامی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں۔ خیبر پی کے اسمبلی کے قبائلی اضلاع سے 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد ارکان صوبائی اسمبلی 3 روز میں کسی جماعت شامل ہو سکتے ہیں، کسی جماعت میں شمولیت کیلئے آزاد ارکان اسمبلی پارٹی لیٹر، بیان حلفی جمع کرائیں گے۔