• news

سونا 900 روپے تولہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 159 روپے 42 پیسے رہ گئی۔ یورو 1 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 176 روپے 9 پیسے اور برطانوی پاونڈ 92 پیسے سستا ہو کر 193 روپے 21 پیسے کا رہ گیا ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 159 روپے 60 پیسے رہ گئی جبکہ یورو کی قیمت 178 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت 195 روپے 50 پیسے برقرار رہی۔ دسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت نو سو روپے کم ہو کر تراسی ہزار ایک سو روپے رہ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چوبیس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن