• news

سہیل اشرف کے بہنوئی لیفٹیننٹ کرنل ثاقب کی شہادت پر اظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) راولپنڈی آرمی ہیلی کارپٹر حادثہ میں واپڈا ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سہیل اشرف کے بہنوئی لیفٹیننٹ کرنل ثاقب کی شہادت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ، ویمن ہاکی ونگ، سابق اولمپیئنز انجم سعید، دانش کلیم، رانا ظہیر، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان اولکھ سمیت سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے عہدیداران اور ممبران نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن