ایشز سیریز ‘پہلا ٹیسٹ ‘سمتھ کی شاندار سنچری ‘آسٹریلیا 284رنز پر آئوٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ‘ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ‘سٹیون سمتھ نے آسٹریلیاکو پہلے دن مکمل تباہی سے بچالیا ‘سٹورٹ براڈ کی شاندار بائولنگ ‘کینگروز ٹیم 284رنز پر آئوٹ ہوگئی برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ بنکرافٹ آٹھ ‘ڈیوڈ وارنر دو ‘عثمان خواجہ تیرہ ‘سٹیون سمتھ 144‘ہیڈ پینتیس ‘میتھیوویڈ ایک ‘ٹیم پینی پانچ ‘پیٹنسن صفر ‘پیٹ کمنز پانچ ‘پیٹر سڈل چوالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نتھن لیون بارہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ سٹورٹ براڈ نے پانچ ‘کرس ووکس نے تین ‘معین علی اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے جواب میں پہلی اننگزمیں بغیر کسی نقصان کے دس رنز بنالئے ۔ برنز چار اور جیسن رائے چھ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ کینگروز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 274رنز درکا ر جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں ۔