بے بنیاد تبصرے سے بہتر ہے حاصل بزنجو شکست تسلیم کریں: پرویز خٹک
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر میرحاصل بزنجو کے تبصرے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ میرحاصل بزنجو اپنی شکست تسلیم کرے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔