• news

22 لاکھ81 ہزار سے زائد ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع

اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2018ء کے گوشوارے 9 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اگست تھی۔ گزشتہ روز ایف بی آر کا آئرس سسٹم لوڈ پڑنے کی وجہ سے بیٹھ گیا اور گوشوارے جمع کرانے کے خواہشمند افراد ایف بی آر اور وکلاء کے دفاتر میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہو گی کنسلنٹس کا کہنا ہے ایف بی آر ویب سائٹ جمعرات کے روز سے مکمل کام نہیں کر رہی تھی جمعہ کے رو زصبح سے ہی ایف بی آر کا آئرس سسٹم سے اوپن ہی نہیں ہو رہا تھا اس طرح سے ہزاروں گوشوارے جمع نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم گزشتہ شام آخری تاریخ میں ایک ہفتہ 9 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق سال 2018ء کے ٹیکس گوشوارے سے جمع کرانے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ایف آر بی آر کے مطابق تاحال 22لاکھ 81ہزار سے زائد افراد نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن