لوک ورثہ کرپشن ریفرنس، پی پی کی سنیٹرز روبینہ خالد، دیگر پر فرد جرم عائد
اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، ملزموں پر 30ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ روبینہ خالد اور لوک ورثہ کے سابق افسران مظہرالسلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر شہادتیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد 30 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4ستمبر تک ملتوی کر دی۔