• news

مستقلی درخواست: عدالت نے فیصل آباد یونیورسٹی کو 4 لیکچررز کی برطرفی سے روک دیا، وی سی کو 24 ستمبر کیلئے نوٹس

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چار لیکچررز کی مستقلی کیلئے دائردرخواست پر وی سی یونیورسٹی کو چاروں لیکچررز کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا۔عدالت نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو 24 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔عدالت نے قانون دان صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن