• news

افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ، جھڑپیں ، 10اہلکار ، 12چیچن جنگجوئوں سمیت 42ہلاک

کابل (آئی این پی/شِنہوا+انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے مرکزی صوبہ دایکنڈی میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ صوبائی گورنر انور رحمتی نے بتایا کہ ضلع پاٹو میں گزشتہ روز طالبان کے حملے15 پولیس اہلکار زخمی ہو، ترجمان طالبان قاری یوسف نے ذمہ داری قبول کرلی لیکن فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ ادھر افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کاروائی اور امریکہ کی فضائی کاروائی میں القاعدہ کے 12چیچن شدت پسندوں سمیت32انتہاپسند ہلاک جبکہ5زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ لوگر کے ضلع چراغ میںسیکیورٹی آپریشن کے دوران 12القاعدہ شدت پسندوں سمیت19انتہاپسند ہلاک ہوئے،افغان ملٹری ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اور مصدقہ اطلاعات پر صوبہ لوگر کے ضلع چراغ کے پینگرام اور زید لالہ علاقہ میں کیا گیا۔دوسری جانب افغان صوبہ غزنی کے ضلع دیہ پاک میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں13طالبان ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے، اور 4بھاگنے میں کامیاب رہے۔

ای پیپر-دی نیشن