• news

ایبٹ آباد: رشتہ دینے سے انکار پر فائرنگ‘ لڑکی زخمی‘ ملزم نے خودکشی کر لی

ایبٹ آباد (آئی این پی ) ایبٹ آبادمیں نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم عبد الرحمن نے لڑکی کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تاہم لڑکی کی والدہ نے انکار کردیا۔ جمعرات کی رات لڑکی اپنی والدہ کیساتھ ہوٹل پر کھانا کھانے آئی تو ملزم نے فائرنگ کر کے لڑکی کو زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن