پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ مل گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد جرمانے کی پہلی قسط جمع کرانے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کواڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔ سندھ حکومت نے فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ جرمانہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست ہے، تقریباً 9ہزار یورو جمع کرانے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے تین ہفتے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی تھی جس کی چار قسطوں میں ادائیگی کی جائے۔