فخر علی شاہ کی جاپانی قونصلر تکاہیرو تمور سے ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر فخر علی شاہ نے ایمبیسی آف جاپان کے قونصلر و جنوب مغربی ایشیا کے ایشوز کے اسپیشل اسسٹنٹ تکاہیرو تمور سے ملاقات کی۔ سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے وفد کے ہمراہ سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں پاکستان فیڈریشن بیس بالکی جانب سے کھیل کی ہر کیٹیگری کے فروغ کے لئے کئے جارہے اقدامات و کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انڈر 15بیس بال ٹیم ایشین انڈر 15 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنا اور نیشنل ٹیم اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کے لئے تائیوان جارہی ہے۔