• news

ڈرامہ ’’جھلی کتھے جاوے ‘‘ توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جاری ڈرامہ فیسٹیول میں کھیل ’’ جھلی کتھے جاوے ‘‘ شرکا ء کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم کے تحریر کردہ کھیل کی ہدایت نروان ندیم نے دی تھیں جبکہ اجوکا انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلبا نے اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کو مسحور کردیا۔والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے چیئرمین کامران لاشاری نے بطور مہمان خصوصی شو میں شرکت کرکے فنکاروں کو داد و تحسین سے نوازا۔

ای پیپر-دی نیشن