کمرشل تھیٹر کا معیار بہتر کیا جائے گا:منیزہ ہاشمی
لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی نئی گورننگ باڈی کا 62واںاجلاس الحمراء کمیٹی روم میں ہوا۔صدارت چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل میں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جار ہے ہیں،جن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مربوط،منظم اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائیگی،کمرشل تھیٹر کا معیار بہتر کیا جائے گا، دوسرے صوبوں کے ثقافتی وفود کو مدعو کیا جا ئے گا۔ادب وثقافت کے میدان میں اعلی ٰ خدمات سرانجام دینے والے ہمارے لیجنڈ ز کے ساتھ ٹاک شو منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں بورڈآف گورنرزکے ممبران میں سہیل وڑائچ،نوین فرید،آصف ثنائ،غالب اقبال،امجداسلام امجد،آمنہ پٹودی،سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، جی ایم پی ٹی وی سیف الدین، ڈاکٹر شاہدہ منظور اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے شرکت کی۔