• news

فٹبالر سادیو مانی سینیگال میں مسجد مدرسہ، ہسپتال بنانے میں مصروف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سینیگال کے فٹبالر سادیو مانی نے دل جیت لیے۔ لیور پول کے سٹار کھلاڑی آبائی ملک میں مسجد، مدرسہ، ہسپتال بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہ کلب سے ہر ہفتے ایک لاکھ یورو تنخواہ لیتے ہیں۔ ایک سال کا کنٹریکٹ 3 کروڑ 40 لاکھ پاونڈز (تقریباً 7 ارب پاکستانی روپے) سے زائد کا ہے۔ لیور پول کی مسجد اور ٹوائلٹ کی صفائی کو معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔ اسلام میرا دین ہے۔ میرے والدامام مسجد ہیں۔اس سے قبل یو ٹیوب پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مسلمان فٹبالر مسجد میں باتھ روم کی صفائی کر رہے تھے۔ یہ مسجد برطانیہ کی ہے۔ اس کا نام ’’الرحم‘‘ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن