• news

سندھ کابینہ نے گورنر سے صوبائی محتسب کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے گورنرسے صوبائی محتسب کی تقرری کا اختیارواپس لینے کی منظوری دے دی۔ہفتہ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی محتسب کے ایکٹ 1991 میں ترمیم منظورکرلی گئی۔ اس ترمیم کے تحت صوبائی محتسب کی تقرری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے اور پنجاب میں بھی صوبائی محتسب کی تقرری وزیراعلی کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن