• news

عمران کا 10 ارب روپے ہرجانے کیلئے دعویٰ نجم سیٹھی سے 9 اگست کو جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اینکر نجم سیٹھی پر10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ،، وزیراعظم کی ہدایت پربابراعوان ایدوکیٹ نے ہتک عزت کادعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آبادکی عدالت میں دائرکیا۔ دعوی میں اینکر پر وزیر آعظم کی نجی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ عدالت نے دعوی کی ابتدائی سماعت کے بعد نجم سیٹھی کو جواب کے لئے 9اگست کا نوٹس جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن