مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر شاہ محمود کا سیکرٹری جنرل یو این کو خط ‘سکیورٹی کونسل کے ممبران تک بھی پہنچادیا گیا: ملیحہ لودھی
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے خط سکیورٹی کونسل کے ممبران تک بھی پہنچایا گیا ہے۔ خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنا چاہتا ہے جس پر سخت تحفظات ہیں بھارت کا یہ اقدام سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کے اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔