• news

ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے قطر کو شکست دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں قطر کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فتح کا آغاز کردیا ہے ،۔میانمار میں جاری ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ قطر کو 3-0 سے ہرادیا، پاکستان نے سیٹ میں قطر کے خلاف 25-22 سے فتح حاصل کی اور دوسرے سیٹ میں قطر کو 25-15 سے جبکہ تیسرے سیٹ میں 25-22 سے ہرادیا، اسی گروپ میں تائیوان نے بحرین کو 3-0 سے شکست دی۔دیگر میچوں میں میانمار نے ہانگ کانگ کو، قازقستان نے ویت نام کو اور تھائی لینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ بحرین کے خلاف آج جبکہ گروپ کا تیسرا اور آخری میچ تائیوان کے خلاف کل کھیلے گا۔چیمپئن شپ میں 16 سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ،گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، 4 اگست کو پاکستان کا مقابلہ بحرین سے،ویت نام کا سعودی عرب سے، سری لنکا کا میانمار سے، بھارت کا نیوزی لینڈ سے، تھائی لینڈ کا چین سے، ہانگ کانگ کا آسٹریلیا سے، تائیوان کا قطر سے اور جاپان کا قازقستان سے ہوگا،جبکہ 5 اگست کو سری لنکا کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، میانمار کا مقابلہ آسٹریلیا سے، پاکستان کا تائیوان، تھائی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے، جاپان کا ویت نام سے، قطر کا مقابلہ بحرین اور قازقستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن