• news

الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے ذیلی ادارے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوانوں گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہالحمرا کے یوم آزادی کے پروگرام میں قومی ہیروز کی خدمات کو نمایاں کیا جا رہا ہے، نوجوان احسن اقدار پر عمل پیرا ہو کر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں،الحمرا میں 72یوم آزادی کی تقریبات 14اگست تک جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ وطن ہم نے طویل جد و جہد اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ہر پاکستانی کو ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد نوجوانوں کو اس ملک کی عظمت ،اس کے قیام کی خاطر پیش کی گئی قربانیاں اور آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ملی نغموں کے پروگرام میں نوجوانوں نے جیوے جیوے پاکستان، اللہ ہو اکبر،یہ وطن ہمارا ہے،سوہنی دھرتی، سب اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے،اے میرے پیارے وطن ،گا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخار ی نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خا ن کی سربراہی میں ادب و ثقافت کے فروغ کے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن