• news

سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے5 بینچ تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے5 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، اسلام آباد میں2 لاہور میں ایک جبکہ کراچی رجسٹری میں بھی دو بینچ فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کے لئے تشکیل بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین احمد،بینچ نمبر 2جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے یہ بینچ منگل کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا ، لاہور رجسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا ، کراچی رجسٹر ی میں پہلا بینچ جسٹس گلزار احمد ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ جبکہ دوسرا بینچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن