• news

یمن: حوثیوں کا ڈرون مار گرایا، 14 سوڈانی اہلکار ہلاک

صنعاء (این این آئی)یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور قبائل کے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جھڑپ سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں یمن کی فوج اور عوامی قبائل میں ہوئی ۔ادھریمنی حکومت نے کہاہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے ملک میں 40 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگی تباہ کر ڈالی ہے۔ ملیشیا نے جنگ مسلط کر کے بچوں کی اکثریت کو کام کی تلاش پر مجبور کر دیا۔ حوثیوں نے یمنی خاندانوں کی معاشی حالت کا استحصال کرتے ہوئے بچوں کو لڑائی کے محاذوں پر جھونک دیا۔ باغیوں نے ان بچوں کو مال کا لالچ دے کر اپنی صفوں میں شامل کر لیا۔علاوہ ازیں یمن میں المحافظ فوجی اڈے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔ یمن کے ابایان صوبے میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے بھی مسلح افراد کے حملے میں 19 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم سرکاری بیان میں 5 حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا۔یمن/جھڑپیں

ای پیپر-دی نیشن