• news

کرپشن کیس: سابق ڈی جی نیپرا کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت میں آئی پی پیزکے حوالے سے 300 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی نیپرا ملزم سید انصاف احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس ریفرنس کے متعلق جواب بھی طلب کر لیا۔ نیب تفتیشی افسر نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سید انصاف احمد نے دانستہ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (IPP) سے ٹھیکہ جات میں بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جسکی بناء پر حکومتی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کیجانب سے 2010میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی جبکہ معاہدہ کیمطابق تاحال 17 ارب روپے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو بجلی کی قیمت کی مد میں ادا کئے گئے ملزمان کیجانب سے 8 ارب روپے کی رقم صرف نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو غیرقانوی طور پر منتقل کی گئی عدالت نے ملزم سید انصاف احمد کو دوبارہ 17 اگست کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن