• news

برطانیہ کا قدیم ڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی علاقے ڈربی شائرمیں واقع قدیم ڈیم ٹوڈ بروک ریزروائر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ ڈیم کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے رائل ایئرفورس سمیت دیگر اداروں نے ہنگامی بنیادی پرکام شروع کردیا ہے۔ ڈیم کے ٹو ٹے حصے کو مضبوط بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے مٹی کے بیگ گرائے جارہے ہیں۔ ریسکیو حکام نے کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر سینکڑوں خاندان کوعلاقہ چھوڑنیکاحکم بھی دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن