• news

رواں سال پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 17 فیصد کمی: تجزیاتی رپورٹ

اسلام آباد(اے پی پی) رواں سال 2019کے ابتدائی 7 ماہ میں جنوری تا جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت میں 17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ شجر کیپٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 7ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 10.68ملین ٹن تک کم ہوگئی جبکہ گذشتہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 12.89ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے ابتدائی7 ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2.21ملین ٹن یعنی 17فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن