• news

آزادکشمیر کے علاقے نوسیری میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں‘ بچہ زخمی

مظفرآباد ( نوائے وقت نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے، آزاد کشمیر کے علاقے نوسیری میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں۔ ایک بچہ کلسٹر بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گیا جو کھیل کے دوران پھٹ گیا اور بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے استعمال کیناقابل تردید ثبوت خصوصی میڈیا کوریج کے دوران سامنے ا?گئے، نوسیری کے علاقے میں گھروں کے پاس کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں جن سے اس علاقے میں چار شہادتیں ہو چکیں جبکہ11 افراد زخمی بھی ہوئے۔علاقے میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ اسوقت پیش آیا جب ایک معصوم بچہ کلسٹر بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گیا، کھیل کے دوران بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، شدید زخمی بچے کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن