• news

بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا ،بہائو میں مسلسل اضافہ

ہٹیاں بالا(نامہ نگار) بھارت نے دریائے جہلم میں دو فٹ پانی چھوڑ دیا پانی کے بہائو میں مسلسل اضافہ کی اطلاعات ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین نے عوام الناس کو دریا جہلم کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی سے داخل ہونے والے دریا ئے جہلم میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کے پانی میںچناری،نیلی ،ہٹیاں بالا اور گردونواح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا ہے اس وقت دریائے جہلم میں دو فٹ پانی چھوڑ دیا گیا ہے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے کنارے ریت نکالنے،مچھلیاں پکڑنے والے اور پکنک منانے والے لوگ دریا سے بہت دور رہیں اور اس اطلاع کو دسروں تک بھی پہنچائیں تانکہ مزید پانی آنے کی صورت میں انسانی جانیں محفوظ رہ پائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن