• news

سری نگرکے حالات 15روز میں کشیدہ ہوتے دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز میں سری نگرکے حالات کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا مودی ایک دہشتگرد رہنما ہیں جومقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کوختم کرکے دہلی کیزیراثرلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا مودی کو ٹرمپ نے ایکسپوزکیا ہے اس کی بھارت میں زبان کچھ اورامریکا میں کچھ اورہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن