• news

مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ دیسائی ہیڈکوچ ڈوگی برائون کے ساتھ کام کریں گے۔ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے کہا کہ مونٹی دیسائی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن