اسلام آباد: ایف بی آر ملازم مختلف الزامات پر معطل‘ دوسرا جبری ریٹائر‘ 2 کی تنزلی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے مختلف الزامات ایک اہلکار کو معطل‘ ایک کو جبری ریٹائر اور دو کی تنزلی کر دی۔ کوئٹہ میں تعینات انسپکٹر گل شیر احمد کو معطل کر دیا‘ کراچی میں تعینات انسپکٹر ناصر اقبال کو یو ڈی سی بنا دیا گیا۔ جبکہ راؤ محمد اسلم کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا‘ امیر علی سومرو کو پرنسپل اپریذر سے اپریذر بنا دیا گیا۔