• news

قصور: کاروباری رقابت پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) کاروباری رقابت پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل اکبر خرمی کا جوتیاں تیار کرنے والا کاریگر ریاض کے کارخانے میں کام کرنے لگا جس کا اکبر خرمی کو رنج تھا کہ دو روز قبل اکبر خرمی کا بیٹا عمران خرمی ریاض کے کارخانے میںگیا اور فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا جس پرگزشتہ روز ریاض کا بیٹا علی ریاض اپنے ساتھیوں کے ساتھ اکبر خرمی کے کارخانہ میں گیا اور فائرنگ کرکے اکبر خرمی کے بیٹے عمران خرمی کو قتل کر دیا جبکہ عمران خرمی کے بھائی نے رائفل سے فائرنگ کر دی جس کی زد میںآکر علی ریاض اور علی اعجاز نامی راہگیر زخمی ہوگئے اور علی ریاض ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن