برطانیہ نے پاکستان کیلئے نئے ڈائریکٹر ٹریڈ / ڈپٹی ہائی کمشنر کا تقرر کر دیا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) برطانیہ نے مائیک نیتھا داہر ناکس کو پاکستان کے لئے ڈائریکٹر ٹریڈ اور ڈپٹی ہائی کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشن کے مطابق وہ مس ریلن پمز کی جگہ پاکستان میں ٹریڈ ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔ مسٹر مائیک نے 1980ء میں برطانیہ کی فارن اینڈ کامن ویلتھ سروس میں شمولیت اختیار کی۔